اہم ترین خبریںدنیا

کس اسلامی ملک نے برطانیہ سے ایران پر حملے کی درخواست کردی؟ حیران کن انکشاف

شیعت نیوز : ایک اسلامی ملک نے برطانیہ سے ایران پر حملے کی درخواست کردی ہےجس پربرطانیہ نے اپنا جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مڈل ایسٹ آئی کے مطابق ایک برطانوی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کرنے والے ایک سعودی سیکورٹی عہدیدار نے لندن سے ایرانی فوجی اہداف پر محدود حملے کی اپیل کی تھی۔

مذکورہ برطانوی عہدیدار نے کہا کہ حکومت لندن نے سعودی درخواست قبول کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

[contentcards url=”https://urdu.shiitenews.org/george-galloway-about-iran-us-tention/”]

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے بحیرہ عمان میں دو بحری جہازوں پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا بھی دعوی کیا تھا لیکن برطانوی حکام ان کے اس دعوے سے بھی متاثر نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب، بحرین، عرب امارات سمیت دیگر ممالک کی کوشش ہے کہ امریکہ ایران پر حملہ کردے لیکن امریکہ بہادر اس بات سے باخبر ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میںتباہی اس کا مقدر ہوگی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close