ایران

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ وحدت کی مناسبت سے براہ راست خطاب فرمائیں گے

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای پیغمبر رحمت حضرت محمد مصطفی (ص) اور آپکے فرزند حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے آج بروز منگل عوام سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای یہ خطاب آج منگل کی صبح ایران کے وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے، پاکستان کے 12:00 بجے اور ہندوستان کے 12:30 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ہمارے ناظرین اس خطاب کو اردو ترجمے کے ساتھ سننے کے لئے سحر ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ ویب سائٹ پر دیئے گئے لنک لائیو/ live سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اہلسنت حضرات اپنی نقل شدہ روایات کی بنا پر بارہ ربیع الاول کو جبکہ شیعہ حضرات سترہ ربیع الاول کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت باسعادت مناتے ہیں۔

عالم اسلام میں اتحاد کے علمبردار اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) نے اسی مناسبت سے بارہ سے سترہ ربیع الاول تک کے ایام کو ہفتہ وحدت قرار دے کر تاریخ کے اس جزوی اختلاف کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور قربت میں تبدیل کر دیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close