اہم ترین خبریںدنیا

شہید قاسم سلیمانی ؒ اور ساتھیوں کے قتل کے ماسٹر مائنڈ اعلیٰ سی آئی اے افسرکی ہلاکت کا انکشاف

گذشتہ روز افغان صوبے غزنی میں امریکی فوجی مسافر جہاز کی مبینہ تباہی کے نتیجے میں آیت اللہ مائیک سمیت متعدد امریکی خفیہ اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ۔

شیعت نیوز: سردار لشکر اسلام شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے ماسٹر مائنڈ سی آئی اے کے سرغنہ مائیک ڈی اینڈریا عرف آیت اللہ مائیک کے واصل جہنم ہونے کا انکشاف۔ گذشتہ روز افغان صوبے غزنی میں امریکی فوجی مسافر جہاز کی مبینہ تباہی کے نتیجے میں آیت اللہ مائیک سمیت متعدد امریکی خفیہ اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ۔

روسی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کے شہر غزنی میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ جس کے بارے میں ابتدائی خبروں میں یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ افغانستان کی آریا افغان ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ ہے، امریکی جاسوس ادارے کا طیارہ نکلا جو امریکی فوجی اڈے سے 10 کلومیٹر پہلے ہی زمین بوس ہو کر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ٹانک میں کاروائی،کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشتگرد جہنم واصل

رپورٹس کے مطابق اس طیارے میں امریکی سی آئی اے کا وہ ایجنٹ بھی موجود تھا جس کے ہاتھوں امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس اور انکے 6 ساتھیوں کو بغداد ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے قتل کیا تھا علاوہ ازیں شہید عماد مغنیہ کے قتل کا ذمہ دار بھی یہی امریکی ایجنٹ تھا۔ امریکہ کے اس جاسوس کا نام جو ہزاروں دوسرے مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار بھی تھا، "مائیک ڈی اینڈریا” ہے جس کو بلیک پرنس اور آیت اللہ مائیک کے نام سے بھی جانا جاتا تھا البتہ امریکی حکومت یا فوج کیطرف سے اس جاسوس کی کوئی پروفائل یا تصویر آج تک جاری نہیں کی گئی۔

مائیک ڈی اینڈریا مشرق وسطی میں امریکی جاسوس تنظیم سی آئی اے کا سب سے اہم ایجنٹ محسوب ہوتا تھا جو عراق، ایران اور افغانستان میں انجام پانے والی تمامتر امریکی جاسوس کارروائیوں کا انچارج تھا۔ مائیک ڈی اینڈریا کو امریکہ کیطرف سے 2 سال قبل ہی ایران کا خصوصی جاسوس بھی مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی جابرانہ پالیسیاں بھارت کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں گی ، علامہ عبد الخالق اسدی

قبل ازیں ایک معروف ای اخبار gospanews کے مینیجنگ ڈائریکٹر فابیو کرِسو نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ممکن ہے افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی جاسوس طیارے کے اندر مشرق وسطی کیلئے سی آئی اے کا ایجنٹ آیت اللہ مائیک بھی ہلاک ہو گیا ہو۔

جبکہ افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس طیارے کے بارے میں میڈیا کو باخبر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سوموار کے دن سہ پہر افغانستان کے صوبے غزنی کے سدوخیل نامی علاقے کے ایک گاؤں دہ یک کے قریب ایک امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close