اہم ترین خبریںلبنان

آيۃ اللہ سیستانی کا اہانت آمیز کارٹون ، امریکہ اور اسرائيل کی خدمت ہے۔ حزب اللہ

شیعت نیوز :حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے سعودی عرب کے ایک اخبار کی جانب سے عراق میں اعلیٰ دینی قیادت کی اہانت آمیز کارٹون کی سخت مذمت کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے سنیچر کے روز ایک بیان جاری کر کے سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط میں شائع ہونے والے آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کے ایک اہانت آمیز کارٹون کی سخت مذمت کرتے ہوئے عراق میں اعلیٰ دینی قیادت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چھ 6 جولائی 1980ع سے پہلے اور بعد کا پاکستان

حزب اللہ نے اپنے اس بیان میں عراق کی دینی قیادت کو ملک کی سلامتی، قومی اتحاد اور سیاسی استحکام کے تحفظ کا عامل بتایا اور زور دے کر کہا ہے آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کے فتوؤں نے عراق کو دہشت گرد گروہ داعش کے چنگل سے آزاد کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گيا ہے کہ عراق کی اعلی دینی قیادت کی اہانت کرنے والا یہ سعودی اخبار اور اس کے اس اقدام کے حامی امت مسلمہ کے دشمنوں بالخصوص امریکہ اور صیہونی حکومت کی خدمت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سیستانی کی اہانت آل سعود کی فرقہ وارانہ سوچ کی عکاس ہے۔ شیعہ اور سنی علماء

یاد رہے کہ سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط نے جمعے کے روز آيۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کا ایک اہانت آمیز کارٹون شائع کیا تھا جس پر عراق کے مختلف سیاسی و سماجی گروہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور مسلسل اس اقدام کی مذمت کر رہے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close