اہم ترین خبریںپاکستان

مرجع عالیقدر آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کی توہین قابل مذمت ہے، آغا حامد موسوی

شیعیت نیوز : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سعودی جریدے کی جانب سے مرجع عالیقدر آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کی توہین قابل مذمت ہے۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں آغا حامد موسوی کا کہنا تھا کہ سعودی جریدے کی جانب سے عراقی مراجع آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کی توہین قابل مذمت ہے ۔علمی اختلافات رحمت ہیں جن سے علم منجمد نہیں ہوتا اختلاف کوتوہین کے لبادے اوڑھانا خطرناک ہے، مراجع عظام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر شیعت نیوز کا فیس بک پیج بلاک

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سب سے بڑا مرجع اللہ ہے حکیم الامت علامہ اقبال نے مدینہ و نجف کو مسلمانوں کی مرجع گاہ قرار دیا، اللہ نبی اور معصومین کے بعد قرآن اور روایات حدیث و علم الرجال پر مکمل عبوررکھنے والے مجتہدین و مراجع سے رجوع کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا شعبہ نہیں جس میں ’ناواقف‘ لوگ واقف لوگوں سے رجوع نہ کریں ،کسی کی ذاتی خامی کو کسی شعبے پر تھوپ دینا کم فہمی ہے ایک ڈاکٹر کی غلطی کو تمام مسیحاؤں کی غلطی قرار دینا صائب نہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close