پاکستان کی اہم خبریں

آزاد فلسطین کے حصول کے لئے مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، غلام سرور خان

پاکستان نے پی ایل او کو فلسطین کا واحد نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کیا

شیعت نیوز:آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عالمی برادری کو مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی کو ختم کروانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے ۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں بین الاقومی یوم یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، دونوں ممالک مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں، پاکستانی پائلٹوں ن1967 ء اور1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں حصہ لیا تھا، پاکستان نے پی ایل او کو فلسطین کا واحد نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کشمیر میں وہی کچھ کرنا چاہتاہےجو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، سید فخرامام

وفاقی وزیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ فلسطینی مقاصد کے لئے پاکستان کی حمایت مستحکم رہی ہے، عالمی برادری کو مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی کو ختم کروانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرناچاہئے۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پاکستان 1948 اور 1967 میں عرب اسرائیلی جنگوں سے بے گھر ہوئے تمام فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق کو تسلیم کرتا ہے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close