اہم ترین خبریںپاکستان
رجحان

کراچی، 250سے زائد گرفتار عزادار عدالت سے باعزت بری، تمام کیسز ختم

معزز عدالت کاتمام کیسز ختم کرنے کا حکم۔ ایم ڈبلیوایم کی لیگل ایڈ ٹیم کی کوششوں سے تمام گرفتار عزدار رہا ہوکر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں ۔

شیعت نیوز: مرکزی جلوس یوم علیؑ سے واپسی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی ایماء پر سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 250 سے زائد عزادار سٹی کورٹ کراچی سے باعزت بری ہوگئے ہیں۔معزز عدالت کاتمام کیسز ختم کرنے کا حکم۔  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی لیگل ایڈ ٹیم کی کوششوں سے تمام گرفتار عزدار رہا ہوکر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور شکارپور سے گرفتار عزادار رہانہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤکریں گے،علامہ باقرزیدی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی جلوس یوم علیؑ کےاختتام پر راستے سے سندھ حکومت کی ایماءپر گرفتار ہونے والے تمام عزادار آج عدالت میں پیش کیئے گئےجنہیں غیر انسانی طریقے سے رسیوں میں باند ھ کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس حکام نے اسکاوٹس رضاکاروں کی وردی کی حرمت کا بھی خیال نا رکھا ۔

یہ بھی پڑھیں: شکارپور ، جلوس یوم علیؑ پر36عزادار گرفتار، ایم ڈبلیوایم رہنما چوہدری اظہر کی شخصی ضمانت پررہا

سماعت کے دوران معززجج صاحبان نے پولیس کی جانب سے بنائے گئے چالان کو خارج کرکے تمام کیسز ختم کردیئے اور تمام عزاداروں کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کردیا ۔عزاداروں کی رہائی کیلئے ایم ڈبلیوایم کی لیگل ایڈ ٹیم نے بروقت کوششیں انجام دیں ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ صادق جعفری ، علامہ علی انورجعفری ، علامہ مبشر حسن ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کو 24گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں تمام عزاداروں کورہاکردے،علامہ ناظرتقوی

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے اے ڈی ایم سی کراچی کے روح رواں سید زین رضوی نے زیر نگرانی کراچی کے مختلف تھانوں میں موجود تمام اسیر عزاداروں کیلئے بروقت سحری اور افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اسیرعزاداران کی رہائی کے موقع پر جعفریہ الائنس کے روح رواں اور اسیران کی رہائی کیلئے پیش پیش جناب شبر رضا، سماجی رہنما راشد رضوی ،انجمن کاروان عزا کے روح رواں شمس الحسن شمسی ودیگر بھی موجود تھے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close