پاکستان

عزاداری ہماری بقاء کا باعث ہے، علامہ تصور جوادی

شیعیت نیوز : سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ ہم عزاداری کی بقاء کا باعث نہیں بلکہ عزاداری ہماری بقاء کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصوی جوادی سے انجمن جعفریہ ہرنہ تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سید حسین علی کاظمی، سید محسن رضا شیرازی، سید یاسر علی شیرازی، سید سالار کاظمی، سید احتشام شیرازی اور سید مدثر شیرازی شامل تھے۔انہوں نے علامہ سید تصور حسین نقوی کو محرم الحرام کی مجالس میں شرکت خصوصاً 9 محرم کے جلوس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام ہمیں ایثار، فداکاری اور برداشت کا درس دیتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں نواسہ رسول ؐامام حسین ؑ کے جلوس روکنے کی دھمکی، ناصبی قاری زوار بہادر گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسوہ حسینی ہر عمل کرتے ہوئے وقت کے طاغوتوں کے خلاف نبردآزما ہونا چاہیے لیکن ہمیں برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، ہمیں آزاداری کے فروغ کے لیے اپنے آباؤ اجداد اور بزرگان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے، عزاداری سید الشہداء (ع) کے لیے لوگوں نے اپنے بچے تک قربان کر دیئے اور لوگوں نے اپنے اعضاء کٹوا دیئے لیکن عزاداری کو باقی رکھا۔ اسی طرح ہمیں بھی چائیے کہ ہم عزاداری امام حسینؑ کو ہر حال میں باقی رکھیں، قائم و دائم رکھیں، ہم عزاداری کی بقاء کا باعث نہیں بلکہ عزاداری ہماری بقاء کا باعث ہے

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close