اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری، سبیلوں اور جلوسوں میں خلل ڈالنا سندھ حکومت اور انتظامیہ کا قابل مذمت اقدام ہے، علامہ اسد زیدی

علامہ سید اسداقبال زیدی نے کہا کہ صوبہ سندھ کے مختلف شہروں کی بعض مقامی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے حرمت والے مہینے کی مکمل بے حرمتی کی جا رہی ہے

شیعیت نیوز: صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں عزاداری دشمن اہلکاروں اور متعصب انتظامیہ کی جانب سے عزاداری، سبیلوں اور جلوسوں میں خلل ڈالنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارشیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر علامہ سید اسدزیدی اور سیکریٹری جنرل علامہ ریاض حسین حسینی نے نواب شاہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سید اسداقبال زیدی نے کہا کہ صوبہ سندھ کے مختلف شہروں کی بعض مقامی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے حرمت والے مہینے کی مکمل بے حرمتی کی جا رہی ہے۔محرم الحرام کا مہینہ، نہ صرف عالم اسلام، بلکہ نواسہ رسول(ص)، امام عالی مقام(ع) اور عالمِ انسانیت کے محسن کا مہینہ ہے، ان کے غم میں نوحہ و ماتم، سبیلوں کا انتظام، انسانیت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے اور عزاداری کسی مکتب و مسلک کے خلاف نہیں بلکہ مسلکی اختلافات سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلوس نواسہ رسولؐ کےخلاف ہرزہ سرائی،سربراہ جےیوپی نےقاری زوار بہادرسےاظہارلاتعلقی کردیا

انہوں نے کہاکہ سبیلوں میں اس بات سے بالاتر ہو کر کہ کون شیعہ ہے اور کون سنی، کون مسلم ہے اور کون غیر مسلم، سب پیاسوں کو پانی، شربت، چائے اور دودھ پلایا جاتا ہے کیونکہ ان سبیلوں کا تعلق مذہب یا قومیت سے نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور اخوت سے ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سندھ کے مختلف مقامات پر بعض مقامی انتظامیہ کا ناروا سلوک، سبیلوں کے تبرکات کو اکھاڑ کر نالیوں میں پھینکنا، عزاداروں اور جوانوں کو ڈرانے دھمکانے جیسے واقعات کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

علامہ سید اسد زیدی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بالخصوص مختلف علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو بارہا متوجہ کرنے کے باوجود جلوس ہائے عزا کی گزرگاہوں، امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف کچرے، گندگی کے ڈھیر، صفائی کا نظام، اب تک نگفتہ بہ حالت میں ہے. سیوریج کا پانی جگہ جگہ راستوں میں کھڑا ہے لیکن نااہل انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی اور صفائی کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3دہشتگردگرفتار

شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ سندھ بھر میں بجلی کا نظام بری طرح تعطل کا شکار ہے، ان ایام میں لوڈشیڈنگ سے نہ صرف عام شہری مشکل میں گرفتار ہے بلکہ مجالس اور جلوس ہائے عزا متاثر ہورہے ہیں. اگر دوران مجالس و جلوس لوڈشیڈنگ اور بجلی کے خراب نظام کیوجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی ذمہ دار متعلق ادارے پر ہو گی۔

اس موقع پر نواب شاہ ڈویژنل صدر جناب محمد حسین چانڈیو، صدر ضلع بینظیرآباد جناب مولانا کفایت حسین کریمی، ضلعی نائب صدر جناب مولانا محمد عالم مری، ڈویژنل صدر جے ایس او برادر آصف علی چانڈیو، صدر جعفریہ یوتھ منٹھاودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close