دنیا

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپیں جاری، 84 ہلاک

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورونو کاراباخ میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورونو کاراباخ میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک کی جانب سے فضائی حملوں، میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ایران سمیت یورپی یونین، روس اور دیگر ملکوں نے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ صورتحال پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس آج متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک جھڑپوں میں دونوں ممالک کے شہری بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close