اہم ترین خبریںپاکستان

تبلیغی جماعت کے 1950افرادکی اسکریننگ کی تیاری کرلی گئی، عذرا پیچوہو

انہوں نے مزید کہا کہ اسکریننگ کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے جو کہ تین مراحل میں روان ہفتہ میں مکمل کرلیا جائے گا

شیعت نیوز: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 12 اضلاع میں کرونا اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1950 افراد کی اسکریننگ تیاری کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران دو وائرس کورونا اور پابندیوں کا شکار ہے، یورپی ممالک میں ایک ہی وائرس ہے۔ روحانی

عذرا پیچوہو نے کہا کہ تبلیغی جماعت میں معمر افراد کی تعداد زیادہ ہے، جنہیں کرونا سے بچانا بہت ضروری ہے۔کرونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان قرنطینہ سینٹر میں مقیم813 میں سے 739زائرین کورونا وائرس سے کلیئرقرار، گھرروانہ

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے 241، ٹنڈو الہیار 248، عمرکوٹ 128، نوابشاہ 307، جامشورو 66 افراد کی اسکریننگ ہوگی۔ٹنڈو محمد خان 105، دادو 222، مٹیاری 44، نوشہروفیروز 231، ٹھٹہ 242، بدین 105، عمر کوٹ 128 کو بھی اسکرننگ مرحلے میں شامل کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے حوالے سے حکومتی معاندانہ رویےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، زاہد علی آخونزادہ

انہوں نے مزید کہا کہ اسکریننگ کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے جو کہ تین مراحل میں روان ہفتہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر کی طرح سندھ بھرمیں بھی کورونا وائرس کے سب سے متاثرہ افراد کی تعداد تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close