اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشتگردوں کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے، آرمی چیف

شیعیت نیوز : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی۔

پاکستان میں 1 لاکھ سے زائد مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے گریژن ہیلتھ سینٹر، فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کے سپہ سالار نے کرونا سے بچاؤ کے لئے کراچی کور کی کوششوں کی تعریف کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹر آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربانیں کر کے دہشت گردوں کو روکا، گارڈز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close