پاکستان

بہاولنگر میں حساس اداروں کی کاروائی،کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشتگرد گرفتار

گرفتار ہونے والے تینوں تکفیری دہشتگرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے جمع ہوئے تھے

شیعت نیوز :بہاولنگر میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے تینوں تکفیری دہشتگرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پاراچنار پولیس کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

اطلاعات کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد بائی پاس پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کے ہمراہ فورس نےہارون آباد بائی پاس پر چھاپہ مارتے ہوئے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگردوں کا کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکہ، 13نمازی شہید

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت و الجماعت غلام رسول شاہ گروپ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چنیوٹ میں حساس اداروں کی بڑی کاروائی، لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ذرائع کے مطابق تینوں تکفیری دہشت گرد شہر کی حساس تنصیبات پر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں پر حملوں کی نیت سے جمع ہوئے تھے، کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمران، عابد سہیل اور محمد سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور دیگر سامان برآمد کئے جانے کے بعد ان کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close