اہم ترین خبریںپاکستان

بہاولپور،بانی جلوس عزا قمرحسین زیدی کا نام شیڈول فورمیں ڈالنے کے خلاف خواتین ومرد عزاداروں کا دھرنا

بہاولپور میں ضلعی انتظامیہ اور پنجاب پولیس کے متعصب افسران نے مرکزی جلوس عزا 26صفر المظفر کے بانی سید قمر حسین زیدی کو فقط جلوس عزا برآمد کرنے کے جرم میں شیڈول فور میں ڈال دیاہے

شیعیت نیوز:پرامن محب وطن ، بانی جلوس عزا 26صفر المظفر سید قمرحسین زیدی کو ریاستی جبر کےتحت شیڈول فور میں ڈال دیاگیا، اپنی شہرمیں داخلے پر پابندی، علاقہ مومنین ومومنات اور عزاداروں کی بڑی تعداد کا فرید گیٹ پر احتجاجی دھرنا، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے قمرحسین زیدی کے خلاف بےبنیاد اور جھوٹے کیسز واپس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آئین پاکستان کی خلاف ورزیاں ملسل جاری ہیں، بنیادی شہری آزادیوں پر شب خون مارتے ہوئے شیعیان حیدر کرارؑ پر عزاداری امام حسین ؑ کرنے پر پابندیاں عائد کرنا روز کا معلوم بن چکاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ شخصیت طاہر اشرفی وزیراعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر، شیعہ سنی علماءوعوام کا اظہار برہمی

بہاولپور میں ضلعی انتظامیہ اور پنجاب پولیس کے متعصب افسران نے مرکزی جلوس عزا 26صفر المظفر کے بانی سید قمر حسین زیدی کو فقط جلوس عزا برآمد کرنے کے جرم میں شیڈول فور میں ڈال دیاہے اور ان پر انہی کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ، اس ظالمانہ اقدام کے خلاف ان کے اہل خانہ سمیت علاقہ مومنین وعزاداروں کی بڑی تعداد نے فرید گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا اور ریاستی ظلم وزیادتیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

شرکائے احتجاجی دھرنا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بہاولپور سکیورٹی برانچ کی جانب سے عزاداروں کے خلاف جھوٹی رپورٹوں ، با نی جلوس قمر حسین زیدی کو شیڈول فور میں ڈالنے کے خلاف نعرے درج تھے ، واضح رہے کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو اپنی مذہبی رسومات کی آزادانہ ادائیگی کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا متعصبانہ اقدام، گلستان جوہر میں فساد روکنے والے شیعہ جوانوں پربےبنیاد مقدمہ درج،10عزادار گرفتار

احتجاجی دھرنا کئی گھنٹے جاری رہنے کے بعد ضلعی انتظامیہ،ڈی سی او، ڈی پی او، ایس ڈی پی اوکے ساتھ مظاہرین کے مزاکرات اورمطالبات کے حل کیلئے دو دن کی مہلت لینے کے بعد احتجاجی دھرنا موخر کردیا گیا، مظاہرین نے کہاکہ اگر دو روز میں انتظامیہ نے قمرزیدی کا نام شیڈول فور سےخارج نہیں کیا تو ہم دوبارہ سٹرکوں پر نکل آئیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ بھی گزشتہ برس چاردیواری میں مجالس عزا ور پرمٹ شدہ جلوسوں کی برآمدگی پر واضح فیصلہ سنا چکا ہےاور پولیس حکام کو متنبہ کرچکا ہے کہ وہ عزاداری میں ہر قسم کی رکاوٹ سے باز رہیں، عزاداری میں رکاوٹ خلاف آئین جرم ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close