اہم ترین خبریںمشرق وسطی

بحرین میں محرم شروع ہوتے ہی شیعہ عزاداروں پر مظالم بڑھ گئے

شیعت نیوز: بحرین میں محرم الحرام کے موقع پرعزاداروں اور انقلابیوں کو کچلنے کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

بحرین میں قائم انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے محرم الحرام کی آمد پر بحرینی عزاداروں اور انقلابی شہریوں کو کچلنے کے لئے اپنی تازہ کمپین میں 26 اگست سے یکم ستمبر کے دوران صرف ایک ہی ہفتے میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی حکومت دہشت گردوں کا استعمال کر رہی ہے

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی سے بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف نظریات کے حامل عام شہریوں کو دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گردانہ اقدامات کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ انہی بے بنیاد الزامات کو بہانہ بنا کر کئی سیاسی مخالفین کے عدالتی قتل کے خلاف گذشتہ ماہ بحرین سمیت پوری دنیا میں آل خلیفہ کے سفاک اقدامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close