پاکستان

بلوچستان شیعہ کانفرنس زائرین امام حسین کی راہ میں روکاوٹ،13 محرم تک بس سروس معطل کروادی

بلوچستان شیعہ کانفرنس نے بلوچستان انتظامیہ اور ایف سی  کے ساتھ ملی بھکت کرکے زائرین امام حسین علیہ سلام جو باذریعہ کوئٹہ کربلا جانا چاہتے ہیں انہیں روک دیا ہے، اور اعلان کیا ہے کہ 13 محرم تک بس سروس اب معطل رہے گی،بلوچستان شیعہ کانفرنس نے پیغام فاروڈ کیا ہے کہ” تمام زائرین اور قافلہ سالاروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 13 محرم الحرام تک زائرین بس سروس کوئٹہ سے تفتان تک سروس معطل کی گئی ہیں.سروس معطل کرنے کی خاص وجہ تمام سیکورٹی فورس محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر مامور ہے”. لہذا تمام قافلہ سالار نوٹ فرمائے.

اہم یہ ہے کہ 5 محرم الحرام تک قافلے کوئٹہ سے تفتان ہوتے ہوئے کربلا جاتے ہیں جو 8 محرم الحرام کو کربلا میں ہوتے ہیں لیکن بلوچستان شیعہ کانفرنس نے ایف سی اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر زائرین امام حسین علیہ سلام جو ملک کے دیگر حصوں سے کربلا جانے کے لئے کوئٹہ پہنچ رہےہیں اور ہزاروں قافلے کوئٹہ میں مقیم ہیں ان پر یہ خبر بجلی بن کر گری ہے، جبکہ انہیں سخت مشکلات کا بھی سامنا ہے، ایسے میں ان کی مشکلات کا آسان کرنے کی بجائے  بلوچستان شیعہ کانفرنس زائرین امام حسین علیہ سلام کی راہ میں روکاوٹ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات 136 زائرین کی بسیں تفتان کی جانب روانہ ہوئیں تھیں جنہیں پاکستان ایران بارڈر پر ایف اہلکاروں نے روک کر صرف 35 کو جانے کی اجازت دی ہے اور باقی 101 بسیں دوبارہ واپس کوئٹہ آگئی ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close