پاکستان

معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا کالعدم سپاہ صحابہ کے مدرسے کا قاری گرفتار

شیعیت نیوز : معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا مقامی رہنما اور مدرسہ حفصہ کے مولانا عبد الرشید عرف مولانا برقع کا قریبی ساتھی راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے مسکین آباد کے جامعہ میں زیر تعلیم دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے معلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 4 جوان شہید،4 دہشت گرد ہلاک

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے ماموں نے بتایا کہ اس کا بارہ سالہ بھانجا مسکین آباد کے مقامی مدرسے میں قاری غازی حمید احمد کے پاس قرآن مجید حفظ کر رہا تھا۔ بچے نے بڑے بھائی کو روتے ہوئے بتایا کہ قاری حمید نے اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ قاری غازی حمید اس سے قبل بھی دس سالہ بچے کو متعدد مرتبہ زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں بچوں کا طبی معائنہ کرانے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور بعدازاں چھاپہ مار کر ملزم قاری غازی حمید کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے طبی معائنے اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close