اہم ترین خبریںپاکستان

کرونا سےحفاظت اور خاتمہ کیلئےہر فرد خدا سے ارتباط قائم کرے اور اللہ سے دعا کرے،علامہ باقر زیدی

آج کا دن پاکستان کو فوجی ،اقتصادی ،بیماری اور بیوروکریسی کی خرابی سمیت ہر طرح کے حملے سے بچانے کے لئے عزم کرنے کا دن ہے ۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کو فوجی ،اقتصادی ،بیماری اور بیوروکریسی کی خرابی سمیت ہر طرح کے حملے سے بچانے کے لئے عزم کرنے کا دن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان نےبھی زائرین کے بجائے دیگر ممالک سے آنے والوں کو خطرہ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر مرض سے بچانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔ حالیہ کرونا وائرس کی وباء عارضی ہے ۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے محاذ جنگ پر جس انداز میں سرحدوں کا دفاع کیا جاتا ہے ،اسی انداز میں جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ سید نیاز حسین نقوی کی علامہ شہنشاہ نقوی اور علامہ فاضل موسوی پرنام لیئے بغیرتنقید

علامہ باقر عباس زیدی نے عوام کو حکومت کی پالیسی پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اس سے بچاؤ کا اہم طریقہ احتیاط اور اجتماعات سے پرہیز کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کے موقع پرپوری قوم کو کورونا سے مقابلے کا عزم کرناچاہئے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سب کو لگنے والا مرض ہے ،اس لئے عمرہ سے آنے والوں یا زائرین پر یا ایک قوم کے افراد کسی دوسری قوم کے افراد پر الزام تراشی نہ کرے ،بلکہ سب اس وبائی مرض سے بچنے کے لئے کوششیں انجام دیں ۔

یہ بھی پڑھیں: یہ وقت سیاسی ومسلکی تعصب کو ہوادینے کا نہیں قوم کو مشکل سے باہرنکالنے کاہے، علامہ وحیدکاظمی

انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض سے حفاظت اور خاتمہ کے لئے ہر فرد خدا سے ارتباط قائم کرے اور اللہ سے دعا کرے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ پاکستان دوسرے بحرانوں کی طرح اس وبائی بیماری سے بھی نکل آئے گا اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close