اہم ترین خبریںپاکستان

مولانا ڈاکٹر عادل خان کا قتل شہر کا امن تباہ کرنے کی ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے، علامہ باقر زیدی

علامہ باقرعباس زیدی نےجامعہ فاروقیہ کے پرنسپل اور معروف دیوبند عالم دین مولانا سلیم اللہ خان کے فرزند مولانا ڈاکٹرعادل خان کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو شہر کا امن تباہ کرنے کی ملک دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ جامعہ فاروقیہ کے پرنسپل مولانا ڈاکٹرعادل خان  پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازش کا شاخسانہ ہے۔ مولانا ڈاکٹرعادل خان  پر قاتلانہ حملہ شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی یزیدی پولیس کا جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت پر نارووال کی عزادار خواتین پر بدترین تشدد، 6خواتین اور 15 مرد عزادار لاپتہ

علامہ باقرعباس زیدی نےجامعہ فاروقیہ کے پرنسپل اور معروف دیوبند عالم دین مولانا سلیم اللہ خان کے فرزند مولانا ڈاکٹرعادل خان کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو شہر کا امن تباہ کرنے کی ملک دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت واقع میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر عزاداروں پر ایف آئی آر کاٹنے سے فرصت مل جائے تو ایک نظرالقائدہ کی حامی پروفیسر نگار سجاد پربھی ڈال لیں

علامہ باقرعباس زیدی نے کہاکہ مولانا عادل خان کےاس افسوسناک سانحے پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، سندھ حکومت قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائےاور اس سازش کو بے نقاب کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close