کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی کی شہری اور صوبائی حکومت کی آپسی لڑائی میں عوام پس رہی ہے، علامہ سید باقرعباس زیدی

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اس گھمبیر صورتحال کی اصل وجہ روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کا نا اٹھنا اور ہفتوں تک اس کا پڑے رہنا ہے ۔ جس سےبیماریاں پھیلنا معمول بن گیا

شیعت نیوز: شہر قائد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پاکستانی معیشت کی شہ رگ اورسب سے بڑے شہر کی عوام طرح طرح کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سند ھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے وحدت ہاؤس انچولی میں کراچی ڈویژن کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے اور یہاں کے باسیوں کے ساتھ ملک کی تمام جماعتیں سوتیلا سلوک کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں مختلف عوامی مقامات پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: شیخ زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری امریکہ و اسرائیلی دباؤ کا نتیجہ ہے ،علامہ باقرعباس زیدی

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اس گھمبیر صورتحال کی اصل وجہ روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کا نا اٹھنا اور ہفتوں تک اس کا پڑے رہنا ہے ۔
جس سےبیماریاں پھیلنا معمول بن گیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی شہری اور صوبائی حکومت کی آپسی لڑائی میں کراچی کی عوام پس رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

علامہ باقرزیدی نے کراچی میں نرسنگ اسٹاف کی ریلی پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خواتین پر واٹر کینین کا استعمال کر کے ان کی بے حرمتی کی گئی۔ عوامی جماعت کہلانے والی پی پی پی سے عوامی احتجاج برداشت نہیں ہو۔اگرفتار مظاہرین کو فوری طورپر رہا کیا جائے ۔نرسنگ اسٹاف اس قوم کی مائیں بیٹیاں ہیں ان کے جائز مطالبات منظور کئے جائیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close