اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم اور راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے، علامہ باقر زیدی

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو کورونا کی آفت سے نجات دلانے کی کوششوں میں ہمارا کردارانشا اللہ مثالی ہو گا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ کوروناوائرس جیسی وبا پر قابو پانے کے لیے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فتویٰ مراجع و فقہاکے مطابق نمازجمعہ و جماعت و دیگر اجتماعات کوروک دیا جائے ۔ اس مرض کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام صرف حکومتی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی استطاعت و اہلیت کے مطابق اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کرے۔ ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی نے شیعہ فقہاء کے فتاویٰ اور قائدین کی رضامندی سے انتہائی اہم اور حیران کن اعلان کردیا

علامہ باقرزیدی نے مزید کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے سینکڑوں کارکنوں نے ملک بھر کی طرح کراچی و سندھ بھر میں اپنی رضاکارانہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔جس میں کوروناوائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم اور بلا رنگ و نسل شہر کی عوام میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے اس حوالے سے شہر قائد میں موجود ضلعی دفاتر سے راشن کی تقسیم ودیگر رضاکارانہ کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل( اے ڈی ایم سی) کا قیام نہ صرف بروقت فیصلہ ہے بلکہ قومی مشکلات میں ایک مذہبی و سیاسی جماعت کے احساس ذمہ داری پر بھی دلالت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے خلاف خبر کی اشاعت،خبریں اخبار فوری وضاحتی بیان جاری کرے، علامہ اقتدار نقوی

انہوں نے سکھر قرنطینہ سے کراچی ودیگر شہروں میں گھروں کو لوٹنے والے زائرین اور بہترین انتظامات کرنے پر ایم ڈبلیو ایم کے رضاکاران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسافروں نے طویل زحمت کا سامنا کیا اور مشکل وقت گزارا ہے قرنطینہ کے عمل سے گزرنے والے زائرین بائیس گڑورپاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی حکومت نے زائرین کو بارڈر پر کیوں چھوڑا ؟؟عمران خان نے حقائق بیان کردیئے

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو کوروناوائرس کی آفت سے نجات دلانے کی کوششوں میں ہمارا کردارانشا اللہ مثالی ہو گا۔اس سلسلے میں اپنے اہداف کا تعین اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا چکا ہے اورکورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم میدان عمل میں موجود ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close