اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ سنی عاشقان رسول ؐ ملک بھرمیں مل کر جشن عید میلاد النبیؐ منائیں، علامہ باقرعباس زیدی

ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں۔

شیعیت نیوز: جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ بھرمیں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم وحدت کا پیغام دینگے، تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں۔

ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے جشن ولادت باسعادت نبی آخرالزمانﷺکی آمد کے موقع پروحدت ہاؤس میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علی حسین نقوی،یعقوب الحسینی،علامہ مبشر حسن علامہ علی انور،علامہ صادق جعفری،میر تقی ظفر، ناصر الحسینی،حیدر زیدی،زین رضوی،احسن عباس،حسن رضا سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی جریدے کے سرورق پر ’’پیرس کا ابلیس‘‘کے عنوان سےفرانسیسی صدر میکرون کےخاکےکی اشاعت

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح سرزمین پاکستان میں بھی شیعہ،سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں چند مٹھی بھرتکفیری سوچ کے حامل افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس دنیا بھی مسلمانوں کیلئے نقطہ وحدت ہے، عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبرختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: تحفظ حرمت صحابہ کا شور مچانے والوں کو توہین رسالت مآب ؐ پر سانپ سونگھ گیا

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کی زد پر ہے،یمن، نائجیریا،عراق،شام امریکی گماشتوں کی تجربہ گاہ بنے ہوئے ہیں تو دوسری جانب سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت امت مسلمہ کیخلاف منعظم سازش ہے۔ امت مسلمہ کو قرآن وسنت اوراہلبیت ؑ سے متمسک رہ کر عالم کفرکی تمام تر نجس سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان میں تکفیری سوچ کے حامل مٹھی بھر دہشت گرد عناصرکو محب رسول ﷺشیعہ سنی عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جسے عوام کو تدبراور فراست کے ساتھ ناکام بنانا ہوگاربیع الاول کے مبارک مہینے میں ایم ڈبلیو ایم سندھ مختلف تقریبات اور سیمینار کا انعقاد کر کے بھرپور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ اپنے مولا و آقا حضرت محمدﷺ کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close