اہم ترین خبریںپاکستان

کشمور ،انسانیت سوزواقعے میں ملوث افراد عبرتناک سزاؤں کے مستحق ہیں، علامہ باقرعباس زیدی

وطن عزیز میں جنسی تشدد کا رونما ہونے والا ہر اگلا واقعہ بربریت و درندگی میں پچھلے واقعات کوپیچھے چھوڑ جاتا ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کشمور کے انسانیت سوز واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس درندگی کی بدترین مثال قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں قصور اور دیگر شہروں میں عصمت دری اور قتل کا نشانہ بننے والے معصوم بچوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملتی توایسی ملزمان کو حوصلہ نا ملتا۔

وطن عزیز میں جنسی تشدد کا رونما ہونے والا ہر اگلا واقعہ بربریت و درندگی میں پچھلے واقعات کوپیچھے چھوڑ جاتا ہے۔درندہ صفت عناصر پر قانون کی کمزور گرفت اور سزاؤں میں غیر ضروری طوالت نے مجرمان کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں۔کشمور سانحہ میں ملوث افراد عبرتناک سزاؤں کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات، عوامی رابطہ وتشہیری مہم کا وقت ختم،انتخابی دنگل کل سجے گا

انہوں نے کہاکہ عصمت دری کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کے ساتھ ساتھ اس پرفوری عمل درامد انتہائی ضروری ہے۔حکومت ایسے درندوں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے قانون وضع کرے تاکہ دیکھنے والوں کو عبرت حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات عدم تحفظ کے احساس میں اضافے کا باعث ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ریاض شاہ نے خارجیت اور یزیدیت کیخلاف علماء اہلسنت کو اتحاد کی دعوت دے دی

ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت ان پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے مذموم عناصر کو آہنی شنکجے میں لینا ہوگا۔علامہ باقر عباس زیدی نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار اور ان کی بیٹی کے کردار کو سراہا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close