اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، شیعہ جوانوں کااغواء، حکومت اختیار کا ناجائز استعمال کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو لگام دے،علامہ باقرزیدی

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ مادر وطن کو کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بننے دیں گے۔ہمارے اجداد نے اسے ان گنت قربانیاں دے کر اسے حاصل کیا تھا

شیعیت نیوز: مجلسِ وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کراچی کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران پولیس کی جانب سے مسلسل چھاپے مارنے، بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار اور بے گناہ افراد کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اختیار کا ناجائز استعمال کرنے والے قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو لگام دے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ مادر وطن کو کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بننے دیں گے۔ہمارے اجداد نے اسے ان گنت قربانیاں دے کر اسے حاصل کیا تھا۔پاکستان کے نظریاتی دشمنوں کو اس پر قابض نہیں ہونے دیا جا سکتا۔کالعدم جماعتوں کی خوشنودی کے لیے محب وطن قوم کاگھیراؤ ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی بہت بڑی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر بیلنس پالیسی کے تحت ایک ہی گھرکے 4افراد سمیت متعدد شیعہ جوان کراچی سے جبری طور پر لاپتہ

انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں تک ہمارے امام بارگاہوں، مساجد اور عزاداری کے اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، ہمیں اپنے نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جبری گمشدگیوں کی اذیت بھی سہنا پڑی لیکن ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔اب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزاداری کو جرم قرار دیتے ہوئے ہمارے نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھرپر شبیہ علم حضرت عباس ؑ لگانے کے جرم میں بزرگ عزادار کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں بےدردی سے شہید

ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن قانون کی آڑ میں ملت تشیع کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔اگر انتظامیہ نے اپنی ظالمانہ روش نہ بدلے بصورت دیگر ملت جعفریہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ گرفتار شیعہ افراد کو فوری رہا کرا جائے اور چھاپے مارنے کا سلسلہ بند کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close