اہم ترین خبریںپاکستان

جنت البقیع کو مسمار کرکے آل سعود نے ذلت اور شقاوت کا مظاہرہ کیا، شاہ عبدالحق

شیعت نیوز: جنت البقیع کو مسمار کرکے آل سعود نے ذلت اور شقاوت کا مظاہرہ کیا، ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نےیوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ صالحین کے مزارات مسلمانوں کی عقیدت و محبت کا مرکز و محور ہوتے ہیں، جہاں اللہ کے نیک بندے موجود ہوں وہاں عبادتیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں، مزارات کی بےحرمتی کرنے والوں کو اپنی عاقبت کی فکر کرنی چاہیئے۔

انہوں نے جماعت اہلسنّت کراچی ڈویژن کے عہدیداران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے جنت البقیع کا انہدام انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنت البقیع میں مدفون برگزیدہ ہستیوں نے دین اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کردیں اور عرب کی سرزمین کو لالہ زار بنایا، سعودی حکومت نے ان مجاہدین اسلام کی قبروں کو مسمار کرکے قابل تذلیل حرکت کی اور اپنی شقاوت کا اظہار کیا، جبکہ آل سعود کے استعمال کی اشیاء کو تبرکات کا نام دے کر میوزیم میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں  جنت البقیع مسمار کرنے والے آل سعود کا زوال شروع ہوچکا، علامہ عبدالخالق اسدی

انہوں نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے سرزمین عرب پر اہل بیت (ع) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات کو بھی گوارا نہیں کیا، آج بھی درد مند مسلمان سعودی حکمرانوں کے اس قبیح فعل کا درد اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہوئے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنت البقیع میں اہل بیت (ع)، صحابہ کرام (رض) اور شہداء اپنی قبور میں آرام فرما ہیں اسی وجہ سے یہ انتہائی قابل احترام مقام ہے، جس طرح انگریزوں کی ایماء پر بر سراقتدار آکر سعودی حکمرانوں نے ان مزارات کی بےحرمتی کی اور ان کو بلڈوز کیا، اس کا درد آج تک امت مسلمہ محسوس کررہی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close