اہم ترین خبریںپاکستان

قائد ملت اسلامیہ پاکستان علامہ عارف الحسینی ؒ کا 32واں یوم شہادت کل عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

پاکستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مجالس ترحیم اور آن لائن کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

شیعیت نیوز: قائد ملت اسلامیہ پاکستان ، فرزند امام خمینیؒ ، حقیقی پیرو خط ولایت فقیہ حضرت علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کا 32 واں یوم شہادت کل 5اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کے 32ویں یوم شہادت کے موقع پر پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، پاکستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مجالس ترحیم اور آن لائن کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور،ملعون آصف جلالی اور جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے حامی آمنے سامنے شدید نعرے بازی

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پاکستان میں شہید قائد کی برسی کےموقع پر مرکزی پروگرام کورونا وائرس کے پیش نظر اس برس پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد نہیں کیا جارہا بلکہ جامعہ مسجد وامام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو اسلام آبادمیں راہ ولایت و شہدائے کشمیر و وطن کانفرنس کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا جارہاہے جو کہ شیعیت نیوز سمیت دیگر شیعہ پیجز پر آن لائن بھی نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ ِ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا ملعون آصف جلالی کےجوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

اس پروگرام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے سرکردہ رہنما ؤں سمیت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خصوصی خطاب کریں گےجس میں وہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی خدمات اور ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ لاک ڈاؤن کا ایک برس مکمل ہونےپر اظہار خیال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close