اہم ترین خبریںپاکستان

اورکزئی ایجنسی، شہید قائد کی 32ویں برسی کا انعقاد، شیعہ سنی اکابرین کا خطاب

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ملت تشیع قائد شہید کی کمی ہمیشہ محسوس کرتی رہے گی، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت قائد شہید کے افکار کی پیروی کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھے۔

شیعیت نیوز: شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے موقع پر مدرسہ اہل بیتؑ انوار المدارس کلایہ اورکزئی میں تحریک تعلیمات اہل بیتؑ و تنظیمات کلایہ کی جانب جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، اہلسنت عالم دین سید ابرار حسین شاہ اور علاقہ بنگش کے دیگر علمائے کرام سمیت اہم شخصیات و عوام نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین اہل بیتؑ بل دہشتگرد کے بیٹے معاویہ اعظم کی محرم سے قبل ملک میں ناامنی کی سازش تھی

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد نے ملت تشیع پاکستان کو بیدار کیا اور شعور دیا، وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی و بانی تھے، اسی طرح انہوں نے ملت کے اتحاد کی ضرورت پر بھی ہمیشہ زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی بربریت، گھر میں گھس کر شیر خوار بچے کی ماں کو شہید کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ملت تشیع قائد شہید کی کمی ہمیشہ محسوس کرتی رہے گی، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت قائد شہید کے افکار کی پیروی کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close