اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل سندھ کا16فروری کو شہدائے سیہون کی برسی کے اجتماع کا اعلان

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت سینئر تنظیمی ذمہ داران و علماء کرام نے شرکت کی ۔

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدرعلامہ سید ناظرعباس تقوی کی زیر صدارت سیہون شریف میں حاجن شاہ لکیاری کی رہائش شاہ پر منعقدہوا ۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت سینئر تنظیمی ذمہ داران و علماء کرام نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ، اسرائیل اوربھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

اجلاس میں چہلم شہدائےمدافع حرمین شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی مہندس و برسی شہدائے سیہون کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناظرعباس تقوی نے کہاکہ 16 فروری شہداء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ جلسہ عام سےخصوصی خطاب سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور اسلام آباد میں 9فروری کو شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے مرکزی اجتماعات کا اعلان

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ اس جلسہ عام میں صوبہ سندھ سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کابینہ کے ہمراہ مزار حضرت لال شہباز قلندر علیہ الرحمہ پر حاضری بھی دی فاتحہ خوانی کی اورجلسہ گاہ گولڈن گیٹ کا دورہ کیاجبکہ ذمہ داران کو ہدایات دیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: زائرین سے بھتہ وصولی ،شیعہ علماکونسل کا اپنے مرکزی نائب صدر علامہ مظہر علوی سے اظہارلاتعلقی

یہ خبر لازمی پڑھیں: اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ضروریات دین میں سے ہے، علامہ ناظرعباس تقوی

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close