دنیا

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار

شیعت نیوز: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے علامات ظاہر ہو رہی تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ اب مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس برطانیہ کے شاہی محل تک پہنچ گیا، جنگی بیڑا فرار

بورس جانسن عالمی سطح پر کسی بھی ملک کے پہلے سربراہ ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اس سے قبل جسٹسن ٹریڈو کی اہلیہ میں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، بورس جانسن قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور ویڈیو لنکس کے ذریعے معاملات کو دیکھیں گے۔

برطانیہ کےوزیر خزانہ اور وزیر صحت بھی خود کو قرنطینہ میں کرسکتے ہیں کیونکہ وہ دونوں وزیر بورس جانسن کے ساتھ سیاسی امور میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی شہزادے چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

یاد رہے کہ برطانیہ کے شہزادے چارلس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ اسکاٹ لینڈ میں قرنطینہ میں چلے گئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

برطانیہ میں اب تک 11 ہزار 816 کیسز سامنے آچکے ہیں، 580 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 150 صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس وقت دنیاکے بیشتر ممالک میں پھیلنے والا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 26 ہزار934 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 5لاکھ90ہزار899 افراد اس وبا کی زد میں ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close