دنیا

بھارتی فوج کی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 48 گھنٹوں میں 8 مسلمان شہید

شیعت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

کشمیری ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 حریت پسندوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد گذشتہ 48 گھنٹوں میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری، 2 کشمیری نوجوان شہید

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ضلع اسلام آباد میں 2 جوانوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے ایک مکان کو مسمار کردیا جس کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سری نگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 24 سالہ جوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ نثار احمد اور ہارون رشید دو دن سے لاپتہ تھے۔

دو حریت پسندوں کی تشدد زدہ لاشیں ملنے کے بعد گزشتہ 2 دنوں میں شہادتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close