کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
دنیا

امریکا: بحرین اور امارات کو 6 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کو چھ ارب ڈالر کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دے دی۔ امریکی وزارت دفاع کے زیرانتظام سیکیورٹی تعاون ایجنسی کی طرف سے کانگریس کو بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کو چھ ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

کانگریس کو بتایا گیا ہے کہ دونوں خلیجی ملکوں کو مجموعی طور پر 5 ارب 90 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔امریکا کی طرف سے خلیجی ملکوں کو دو ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل اور 70 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ‘ایف 16’ جنگی طیارے اور دیگر اسلحہ فروخت کیا جائے گا۔

توقع ہے کی متحدہ عرب امارات امریکا سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے دوارب 70 کروڑ 30 لاکھ کے اضافی آلات بھی خرید کرے گا۔گذشتہ ماہ امریکا نے سعودی عرب کو دو ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے تھاڈ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close