دنیا

بھارت میں کورونا کی آڑ میں اسلاموفوبیا، بھارتی بحریہ کے 21 اہلکار کورونا میں مبتلا

شیعت نیوز: گذشتہ کئی دنوں سے متعصب بھارتی میڈیا ملک میں کورونا پھیلنے کا الزام بھارت پر لگا رہا ہے اور سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی بحریہ کے 21 اہلکاروں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز مہم کے باعث بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور متعدد علاقوں میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھراسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں اسلاموفوبیا مہم کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں او آئی سی کی انسانی حقوق کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک اور تشدد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے4 خطرناک تکفیری وہابی دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

کمیٹی نے اپنے بیان میں زور دیا کہ بھارتی حکومت مظلوم مسلم اقلیت کے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی بیان میں کہا تھا کہ مودی حکومت کورونا وائرس کی آڑ میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ایک سرکاری اسپتال میں کورونا کے مسلمان مریضوں کو ہندو مریضوں سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی بحریہ کے 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

بھارتی میڈیا نے بحریہ کے ذرائع کے حوالے سے آج اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی بحریہ کے 21 اہلکاروں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے اور یہ تمام اہلکار ممبئی میں واقع بحریہ کے ایک رہائشی کمپلیکس آئی ان اس میں رہ رہے تھے۔ ان سبھی افراد کو قرنطینہ کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ان تمام کو یہ انفیکشن بحریہ کے ایک اہلکار کے رابطے میں آنے سے ہوا ۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بھارتی بحریہ میں کورونا وائرس انفیکشن کا یہ پہلا معاملہ ہے ۔ فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نرونے نے جمعہ کے روز ہی بتایا تھا کہ فوج کے آٹھ فوجی اس وائرس سے متاثر ہیں ۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے آج پیر کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1553 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 17 ہزار سےتجاوز کر گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 36 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 543 ہو گئی ہے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close