ایران

بھارتی عدلیہ مسلمانوں پر تشدد کرنے والے مجرموں کو سزا دے۔ ابراہیم رئیسی

شیعت نیوز: ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام رئیسی نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قتل عام کے ذمہ داروں کو سزا دے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدالت عظمیٰ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے بھارت میں مسلم کش فسادت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کے حکمرانوں سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی خوشنودی کی خاطر بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں، ترجمان آئی ایس او

عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے حالیہ فسادات میں بھارتی مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام کو چاہئے کہ وہ عوام میں اختلاف پیدا کرنے کے تعلق سے امریکیوں کے تجزیوں پر غور کریں۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے بھارت میں ماضی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کو انگریزوں اور برطانوی حکومت کی شیطنت کا نتیجہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت، 2 کشمیری نوجوان شہید

انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انتہا پسندوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ لوگوں کا قتل عام کریں، کیونکہ اس سے علاقے کی صورتحال مزید بحرانی ہوجائے گی۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کے دعویدار اداروں کی خاموشی پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ تلخ واقعات کے بارے میں انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی اس تلخ حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ ادارے انسانی حقوق کی پاسداری کرنے سے زیادہ سامراج کے سیاسی مفادات کے محافظ ہیں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close