پاکستان کی اہم خبریں

بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری،ایل او سی پر پاک فوج کے دوجوان شھید

پاکستانی شیردل جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے 3 بھارتی فوجیوں کو جہنم روانہ کر دیا

شیعت نیوز : بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کی فوری اور بھرپور جوابی کاروائی میں3 بھارتی فوجیوں کو جہنم روانہ۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان میں فوجی کارروائی، 25 سے زائد دہشت گرد ہلاک

اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گزشتہ 36 گھنٹے سے بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے جبکہ پاکستان کے شیردل جوانوں نے فوری اور بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے 3 بھارتی فوجیوں کو واصل جہنم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے 2 افسران اور خاتون زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئےگئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’گزشتہ 36 گھنٹے سے ایل او سی پر بھارتی فوج  کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سرحد پر بھارتی جارحیت اور مس ایڈونچر کابھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا  ہے کہ حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج کے جوانوں نے سے بھارتی کاروائی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے ایک صوبیدار سمیت 3 بھارتی فوجیوں کو جہنم روانہ کر دیا جبکہ اس دوران کچھ بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی جارح فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا شھید

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی احسان شہید ہوئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close