دنیا

بھارتی فوج کی درندگی ، آپریشن کے دوران بلااشتعال فائرنگ سے1کشمیری شہید

شیعت نیوز : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت اور درندگی کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری جوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اننت ناگ (اسلام آباد) میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :دہلی میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ ہندوستان کے خلاف مظاہرہ

بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔ نوجوان کی شناخت عادل رحمان کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب ضلع کلگام میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگ کچرا کنڈی میں کچرا جلارہے تھے کہ اس دوران وہاں موجود بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان پیش آیا۔

جاں بحق کشمیری شخص کی شناخت نذیر احمد بٹ کے نام سے ہوئی جبکہ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close