دنیا

بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری،ضلع گندربال میں دو کشمیری جوان شھید

بھارتی قابض افواج کیجانب سے جنت نظیر وادی میں دہشتگردی کا نا رکنے والا سلسلہ جاری

شیعت نیوز :بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میںگزشتہ 48 گھنٹوں میں شہید ہونے والوں نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے ۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے جنت نظیر وادی میں ریاستی دہشتگردی کا نا رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنت نظیر وادی میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں آج مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، اس طرح محض 48 گھنٹوں میں شہید ہونے والوں نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع گندربال میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دو نہتے نوجوانوں کو حراست میں لیکر گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ گذشتہ روز بھی ضلع باندی پورہ میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، تاہم وہ کسی قسم کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیر میں اذیت ناک کرفیو کی سینچری ، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نافذ کئے کئے کرفیو اور لاک ڈاؤن کے 100 روز مکمل ہوگئے ہیں۔ اس دوران مواصلاتی نظام منقطع، ذرائع آمد و رفت معطل اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں جبکہ جگہ جگہ بھارتی فوج کی تعیناتی کے باوجود دلیر و بہادر کشمیری بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجاً نکل آتے ہیں اور جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close