دنیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی درندے کشمیری بچوں کو اٹھا کر لے جا چکے ہیں

شیعت نیوز :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جنت نظیر وادی کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا۔گزشتہ 109 روز سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی درندے کشمیری بچوں کو اٹھا کر لے جا چکے ہیں، جبکہ ہزاروں بیگناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وادی جنت نظیر کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے،خود بھارتی حکام نے ہزاروں بیگناہ کشمیریوں کی گرفتاری کا اعتراف کر لیا ہے۔ عالمی تنظیموں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس میں بھی مودی سرکار کی درندگی اور سفاکیت کا پردہ چاک کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں زندگی آج بھی قید ہے، مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث حالات انتہائی خراب ہیں، 109 روز سے جاری بربریت بھی حوصلے پست نہ کر سکی، مظالم کے باوجود کشمیریوں کا عزم جوان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے راجھیہ سبھا کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے اب تک پانچ ہزار ایک سو اکسٹھ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تیس برسوں میں جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے 894 بچوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ کل شہداء کی تعداد95 ہزار 469 ہوگئی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close