کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
دنیا

بن سلمان کی بہن حسنہ بنت سلمان کو فرانس میں سزا

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :فرانس میں سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ حسہ بنت سلمان کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا۔ حسہ بنت سلمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے محافط کو ایک ملازم پر تشدد اور اسے زد و کوب کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ واقعہ دوہزار سولہ کا ہے جب حسہ بنت سلمان نے اپنے ایک ملازم کو جو ان کی رہائشگاہ کی تزئین و آرایش کا کام کرتا تھا تصویر لیتے ہوئے دیکھا اور طیش میں آکر اپنے محافظ

مزید بڑھیں :سعودی ولیعہد بن سلمان کی بہن کا ملازم سے بوسہ نہ ملنے پر تشدد

کے ذریعے اس کی پٹائی کرادی اور چیختے ہوئے اس کی توہین بھی کی۔ تشدد کے شکار ملازم نے جج کے سامنے بیان دیا کہ اسے کافی دیر تک زد و کوب کیا گیا اور شہزادی حسہ بنت سلمان چیخ چیخ کریہ کہتی رہی کہ اسے قتل کردو اسے جینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ سعودی بادشاہ کی بیٹی حسہ بنت سلمان کے خلاف مارچ دوہزار اٹھارہ میں گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کئے گئے تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close