اہم ترین خبریںپاکستان

شجاع آباد، علم پاک کو شہید کرنیوالے گستاخوں کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج

شیعیت نیوز : ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں علم پاک کی بے حرمتی کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف ملتان پولیس نے توہین رسالت کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح بستی برہان پور تحصیل شجاع آباد ضلع ملتان میں لائسنسدار سید ارشاد حسین شاہ کے تھلا علم پر شرپسند تکفیریوں نے حملہ کیا اور علم مبارک کو آگ لگا دی، لائسنسدار کی طرف سے اطلاع ملنے پر فوراً ملتان کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا اور اس دل خراش واقعہ کی مذمت کے ساتھ ساتھ فوراً ایف آئی آر کا مطالبہ کیا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے 295c کی ایف آئی آر دی ہے، جس پر ملتان پولیس نے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شجاع آبادمیں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے علم پاک کو آگ لگادی

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے متولی سید ارشاد حسین شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور اُنہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں علم پاک کے ساتھ کی جانے والی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے، ملتان اتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، علم پاک کی گستاخی کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close