اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ سنی ہوشیارباش، بین الاقوامی اداروں کا فنڈڈ بول نیوز چینل فرقہ واریت کی ترویج میں کوشاں

بول ٹی وی کے اینکر مسلسل خلفائے راشدین اور آئمہ اطہار ؑ کے درمیان مقابلے بازی کی فضاءتشکیل دینے کی کوشش میں مصروف نظر آتے ہیں

شیعت نیوز: بین الاقوامی اداروں کا فنڈڈ بول نیوز چینل وطن عزیز پاکستان میں بین الاقوامی ایجنڈے پر چلتے ہوئے فرقہ واریت پھیلا کر بدامنی پھیلانے کے مشن پر گامزن ہے۔پاکستان کے غیور شیعہ سنی مسلمان مل کر اس چینل کا بائیکاٹ کریں اور اس گھناؤنی بین الاقوامی سازش کو ناکام بنائیں۔ریاستی ادارے ماہ مبارک رمضان میں مسلسل شیعہ سنی اختلافی مسائل کو نشر کرنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو پروان چڑھانے کی کوشش میں مصروف بول نیوز کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا آخری جمعہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

تفصیلات کے مطابق خود کو پاکستان کا نمبر نیوز چینل کہلوانے کادعویدار بول نیوز چینل اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں مسلسل شیعہ سنی اختلاف کوہوا دینے اور ملک میں قائم اتحاد بین المسلمین کی فضاءکو ثبوتاژکرنے کے درپہ ہے۔ گزشتہ کئی روز سے اس اسلام دشمن چینل پرشیعہ سنی علمائےکرام کے درمیان اینکرز ایسے اختلافی اور فرقہ وارانہ منافرت مبنی سوالات اٹھا رہے ہیں جس سے ملک میں فرقہ وارانہ تصادم کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ناصبیوں کی نیندیں حرام، #مولاعلی _سے_نفرت_کیوں ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بول ٹی وی کے اینکر مسلسل خلفائے راشدین اور آئمہ اطہار ؑ کے درمیان مقابلے بازی کی فضاءتشکیل دینے کی کوشش میں مصروف نظر آتے ہیں ، پاکستان کے تمام غیور اور بیدار شیعہ سنی عوام کو اس ابھرتے فتنے کے خلاف فوری قیا م کرناہوگااور پاکستان کے تمام مقتدر اداروں خصوصاً وزارات داخلہ ، پیمرا کو فوری طور پر بول ٹی وی کے خلاف ایکشن لیناہوگا تاکہ ملک کسی نئے فساد کا شکار نا ہوسکے۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close