دنیا

ایک سو تینتیس برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے سینچری ڈیل کی مخالفت کر دی

شیعت نیوز:برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے اس بیان میں وزیراعظم بوریس جانسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی منصوبے سینچری ڈیل کو مسترد کردیں۔

اس بیان پر دستخط کرنے والے ممبران پارلیمنٹ نے سینچری ڈیل کو ملت فلسطین کے حقوق اور بین الاقوامی قوانین پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ سینچری ڈیل نے مذاکرات کی بحالی کے لئے کوئی منطقی اصول فراہم نہیں کیا ہے بلکہ قیام امن کے مواقع کم کردیئے اور بین الاقوامی قوانین کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سینچری ڈیل کی ایسے وقت میں رونمائی ہوئی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کو ڈھائے جانے سے فلسطینی عوام کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں اور انھیں دربدری اور بےسروسامانی کا سامنا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close