اہم ترین خبریںپاکستان

بزرگ شیعہ عالم دین کورونا وائرس سے متاثر، مومنین سے دعاؤں کی درخواست

شیعت نیوز: علامہ شہشنشاہ حسین نقوی اور مولانا محمد علی نقوی کے بعد ایک اور بزرگ شیعہ عالم دین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس شہر کراچی میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے دو علماء کرام کے بعد اب بزرگ شیعہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی بھی متاثر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے ۲ جید شیعہ عالم دین کورونا سے متاثر، خدا خیر کرے !!

علامہ حسن ظفر نقوی نے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس سےوفات پانےوالے افراد کے مکمل غسل و کفن کا انتظام بلا معاوضہ کیا جا رہا ہے،صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن

اس سے قبل معروف نوحہ خواں اور تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر ایس ایم نقی بھی کورونا میں مبتلا ہو کرخود کو گھر میں قرنطینہ کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کے بعد سماجی شخصیت بھی کورونا کی لپیٹ میں

سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دعائے صحت کی اپیل کی جارہی ہے۔

قارئین سے گزارش ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنائیں ، اپنی اور اپنے پیاروں کی اس وبا سےحفاظت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد90ہزار سے تجاوزکرنے کے باوجود عوام کا غیر سنجیدہ طرز عمل خطرناک ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

شیعت نیوز نیٹ ورک دعا گو ہے کہ خدا وند عالم بحق محمد و آل محمدؑان علماء کرام اور نوحہ خواں سمیت تمام مریضوں کو شفائےکاملہ عنایت فرمائے اور تمام لوگوں کو اس بیماری سے محفوظ فرمائے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close