اہم ترین خبریںپاکستان

43 کروڑ روپے سے ذاتی فائدے کیلئےپل بنوانا قومی خزانے کا بدترین ضیاع ہے، محمد شفیع

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اپنی زمین پر پل بنانے کی تیاری سہولیات کی فراہمی نہیں متعصبانہ ترقی کی بدترین مثال ہے

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن اپنی بنجر زمین کی تجارتی اہمیت بڑھانے کیلئے 43 کروڑ روپے کا پل بنوا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے سے پاکستان کا موقف کمزور نہیں مضبوط ہو گا، علامہ ساجدنقوی

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اپنی زمین پر پل بنانے کی تیاری سہولیات کی فراہمی نہیں متعصبانہ ترقی کی بدترین مثال ہے، اس طرح کی سوچ نے پالیسی اور سیاست کو آلودہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرزند رسولؐ امام مہدیؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف اہلیان گلگت بھی سراپااحتجاج

انہوں نے کہا کہ پل کی ضرورت تو چنارباغ کو ہے جہاں ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے، مگر اس ضرورت کو نظر انداز کرتے ہوئے کثیر داس جہاں صرف دو گھرانے ہیں، ان کیلئے 43 کروڑ روپے سے پل بنوانا قومی خزانے کا بدترین ضیاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم قومی مسائل کے حل کیلئےایم ڈبلیوایم کے وفدکی فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے ملاقات

انہوں نے مزیدکہاکہ ہم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ یہ پل اور سڑکیں محض آبادیوں اور ان کی وابستگیوں کو دیکھ کر کیوں تعمیر کی جا رہی ہیں، جلال آباد، بگروٹ اور حراموش کی آبادی کیوں نظر انداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ نہ رکا تو حالات کی ذمہ داری حفیظ الرحمٰن پر عائد ہوگی۔

مماثل خبریں

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں :گلگت سے لاپتہ افراد کے بارے میں حقائق سامنے نہ لائے گئے تو لانگ مارچ ہوگا اور شاہراہ قراقرم بلاک ہوگی، کیپٹن (ر) محمد شفیع

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں :کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کو برادر پڑوسی ملک ایران کا ساتھ دینا چاہیے، کیپٹن (ر)محمد شفیع

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں :عمران خان بھی جی بی کے عوام کا دل نہیں جیت سکے، کیپٹن (ر) محمد شفیع

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close