اہم ترین خبریںپاکستان

محبانِ اہل بیتؑ کیلئےبڑی خوشخبری،ملعون آصف جلالی کیس میں اہم عدالتی فیصلہ سامنےآگیا

تفصیلات کے مطابق ملعون ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی، جس پر ماڈل ٹاون کچہری میں سماعت ہوئی

شیعیت نیوز: تمام شیعہ سنی عاشقان اہل بیت ؑ کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ کی لخت جگر شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شان اقدس میں گستاخی کے مرتکب تحریک لبیک کے سربراہ ملعون ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شانِ اقدس میں بدترین گستاخی کے جرم میں گرفتار آصف اشرف جلالی ملعون کی درخواست ضمانت پرماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ طفیل نے دلائل سننے کے بعد روتے ہوئے اشرف آصف جلالی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 73ویں یوم آزادی پربھی محب وطن شیعہ قید،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزکا16اگست کو گورنرہاؤس پراحتجاج کا اعلان

تفصیلات کے مطابق ملعون ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی، جس پر ماڈل ٹاون کچہری میں سماعت ہوئی۔ عدالت میں فریقین کے وکلاء نے بحث کی اور دلائل دیئے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، تاہم کچھ دیر کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما کی مسجد میں ایسی شرمناک حرکت کہ سن کرسرشرم سے جھک جائے

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، جبکہ ملزم کے وکلاء بھی اپنے دلائل میں ضمانت دینے کی ٹھوس وجہ نہیں بتا سکے۔ عدالت کے فیصلے کے وقت ماڈل ٹاون کچہری میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان بھر کے شیعہ سنی محبان اہل بیتؑ علمائے کرام اور عوام کے پرزور مطالبے پرملعون اشرف جلالی کیخلاف توہین جناب سیدہ کائناتؑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھااور اس کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close