دنیا

آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی پراتفاق ہوگیا

شیعیت نیوز : آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے قرہ باغ میں باضابطہ طور پرجنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا.

اطلاعات کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے قرہ باغ میں باضابطہ طور پرجنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر بدھ سے عمل درآمد کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے اعلان کیا ہے کہ آذربائیجان اور روس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہيں۔ روسی صدر پیوٹن نے بھی معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ٹرمپ کی بیوی ملانیا کا ٹرمپ سے طلاق لینے اور علیحدہ ہونے کا فیصلہ

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ قرہ باغ کے پہاڑی علاقوں میں صلح کی محافظ فورسز کو تعینات کیا جائے گا جو قرہ باغ بحران کے طویل مدتی حل کے لئے زمین ہموار کریں گی۔

اُدھر آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے بھی ٹیلیویژن پر نشر کئے گئے ایک خطاب میں کہا کہ جنگ بندی کے پیش نظر ترکی اور روس مشترکہ طور پر قرہ باغ میں قائم ہونے والی صلح کی حفاظت کو اپنے ذمے لیں گے۔

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جنگ بندی کا آغاز بدھ کی صبح 2 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ستائس ستمبر سے گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ روز آذربائیجان نے قرہ باغ کے ایک شہر "شوشا” کو آزاد کرانے کا دعوی کیا تھا ،جس کے بعد اس ملک کے شہریوں نے سڑکوں پر نکل جشن منایا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close