کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
مقبوضہ فلسطین

سینچری ڈیل اور بحرین میں منامہ کانفرنس کے خلاف فلسطین میں مظاہرے

شیعت نیوز: امریکا کی طرف سے فلسطین کے خلاف تیار کردہ سازشی منصوبےسینچری ڈیل اور بحرین کی میزبانی میں 25 جون کو ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کے لیے فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں جاری ہیں۔

گذشتہ روزکے روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے سینچری ڈیل اور منامہ اقتصادی کانفرنس کے خلاف جلوس نکالا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :صدی کی ڈیل کا مقصد قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا ہے۔ صالح العاروری

مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سمیت ان کے حامی علاقائی ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جلسے سےخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکا اپنے خطے کے اتحادیوں کے کندھے پر سوار ہو کرفلسطینیوں کے آئینی حکومت کودبانے اور اسرائیل کو فلسطینیوں اور عرب اقوام پر مسلط کرنے کی سازش کررہا ہے۔

اس موقع پرمظاہرین نےامریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے تمام فلسطینی طبقات سے بھی سینچری ڈیل اور بحرین کانفرنس کے بائیکاٹ کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل کےلیے’’سینچری ڈیل‘‘ کے عنوان سے ایک نیا امن منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کی تفصیلات ابھی تک منظرعام پرنہیں آئیں تاہم بعض ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق سینچری ڈیل میں فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت نہیں کی گئی جب کہ فلسطین پر صیہونی ریاست کو مطلق العنان اختیارات دینے کی حمایت کی گئی ہے۔ اسی ضمن میں فلسطینیوں کو بعض معاشی مراعات کے ذریعے حق خود ارادیت اور آزادی کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان نام نہاد معاشی مراعات کے لیے 25 اور 26 جون کو منامہ میں ایک اقتصادی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close