پاکستان

پاکستان کو اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن یہ اتنے نہیں ہیں جتنے ماضی قریب میں تھے، جنرل قمر باجوہ

سربراہ پاک فوج نے دورہ داوا توئی شمالی وزیرستان میں اگلی چوکیوں پر کیا، یہ وہ علاقہ ہے جہاں یکم مئی کو سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔

شیعت نیوز: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے لئے بھی تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر اگلی پوسٹوں کا دورہ کیا، سربراہ پاک فوج نے دورہ داوا توئی شمالی وزیرستان میں اگلی چوکیوں پر کیا، یہ وہ علاقہ ہے جہاں یکم مئی کو سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کو پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے، آپریشن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور سماجی ترقی کے منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے میں استحکام کے لئے کردار اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اور خطے میں امن کیلئے مثبت کردار جاری رکھے گا۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے لئے تیار ہیں، اسی طرح ہم مشرقی سرحد پر چوکس ہیں اور پیشہ وارانہ تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے لئے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے، پاکستان کو اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن یہ اتنے نہیں ہیں جتنے ماضی قریب میں تھے، کامیابی کی جانب سفر جاری رکھنے کیلئے ہمیں صبر، عزم اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close