ایران

چار نومبر ایران کی کامیابی اور امریکہ کی شکست کا دن ہے، حسن روحانی

شیعت نیوز: ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں 4 نومبر (13 آبان) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کو ایرانی طالب علموں کی بہادری اورعالمی سامراج کے خلاف قومی یوم مزاحمت اور یوم طلبا کے نام پررکھا گیا ہے جو ہمارے عوام کی آزادی کی جد و جہد کی یاد دہانی ہے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ یوم طلباء اغیار کی سازشوں کے خلاف ایرانی عوام کی ہوشیاری اور بہادری کی نشاندہی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جنرل کا حزب اللہ اور ایران کی طاقت کا اعتراف

صدر مملکت نے کہا کہ امریکہ کی مختلف حکومتوں نے گزشتہ دہائیوں میں متعدد طورطریقوں سے ایران کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

حسن روحانی نے کہا کہ4 نومبر 1964 کو امریکہ نے براہ راست شاہی حکومت کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒکی جلاوطنی کا حکم دے دیا کیونکہ حضرت امام خمینی ؒ نے کیپچولیشن قانون کے خلاف تقریر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ایرانی قوم کی نظر میں امریکی حکومت سے زیادہ حقیرو پست حکومت کوئی نہیں ہے، لہٰذا 4 نومبر ابتدا سے ہی امریکہ مخالف ایک رجحان تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے4 نومبر 1978 میں بھی ایران کے اندرونی مسائل اور اسلامی انقلاب کی تحریک میں مداخلت کی اور ایرانی طلبا نے امریکی کارروائی پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر4 نومبر 2018 کو ہمارے ملک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کیں مگروہ اس سازش میں ناکام ہوگا اور اب امریکی حکام بھی سمجھ گئے ہیں کہ پابندیوں کے راستے سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں کرسکتے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close