دنیا

چین اور پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں

شیعت نیوز: چین کے سفیر یو جینگ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت خطے کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی مجلس شورای اسلامی میں کشمیر کے حق میں یادداشت پیش

چین کے سفیر یو جینگ نے کہا کہ پاکستان دیرینہ اور بے مثل دوست ہے، پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں ہر قسم کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کشمیر کے مسئلے میں چین ہر فورم پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close