دنیا

چین: دارالحکومت بیجنگ میں کورونا نے پھر سر اٹھایا، سیکڑوں پروازیں منسوخ

شیعت نیوز : چین میں کہ جہاں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو بھی پایا جا چکا ہے تاہم اس حوالے سے اب یہ ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں کورونا نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اور اس ملک کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے پورے شہرمیں سافٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے، جبکہ الرٹ لیول تین سے بڑھا کر دو کر دیا گیا ہے۔

بیجنگ حکومت کی ڈپٹی سیکریٹری چین بی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ سے دوبارہ سر اٹھانے والے وائرس سے پانچ روز کے دوران 106 سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی امریکہ میں نسل پرستی کے مقابلے کے لیے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کی حمایت

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے کیسز ایک سو چھے تک پہنچنے کے بعد حکومت نے شہر میں ہنگامی حالت کی سطح تین سے بڑھا کر دو کردی ہے۔ بیجنگ کی انتطامیہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور شہر نہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے اور طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن کلاسوں میں شرکت کریں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ دار الحکومت بیجنگ میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید اکتیس کیس سامنے آنے کے بعد اس موذی وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ایک سو چھے ہو گئی ہے۔

شہر میں سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کو بند کرکے اس سے منسلکہ لوگوں کے شہر سے نکلنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چین کے دیگر شہروں کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ سے آنے والوں کو قرنطینہ کیا جائے گا۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 265 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

دوسری جانب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر سیکڑوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

چین کے محکمہ شہری ہوا بازی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز دارالحکومت بیجنگ کے لیے آنے اور جانے والی ساڑھے آٹھ سو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ چین کے محکمہ ریلوے نے بھی بیجنگ کے لیے خریدے جانے والے تمام ٹکٹ کینسل کر دیئے ہیں اور مسافروں کو اصل رقم واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close